Add Poetry

راستوں منزلوں کی بات نہ کر

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow

 راستوں منزلوں کی بات نہ کر
بے یقیں سلسلوں کی بات نہ کر

مفلسی سیکھ خود میں خوش رہنا
دوستوں محفلوں کی بات نہ کر

دونوں باہم رقیب صدیوں کے
کشتیوں ساحلوں کی بات نہ کر

بعد مدت سجی ہے بزم طرب
آج مردہ دلوں کی بات نہ کر

میرے دل کے بہت قریب ہے تو
دوریوں فاصلوں کی بات نہ کر

ایک ہی قافیہ ہے ایک وزن
عادلوں قاتلوں کی بات نہ کر

کچھ نہیں دیکھتے یہ دیکھ کے بھی
جرم میں شاملوں کی بات نہ کر

عاشقی دوستی خلوص وفا
اے حسن ناولوں کی بات نہ کر

Rate it:
Views: 519
10 Jun, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets