Add Poetry

راہ جس قدر کٹھن چاھے دشوار ہو

Poet: اسد رضا۔۔ By: ASAD, MPK

 راہ جس قدر کٹھن چاھے دشوار ہو
بس دلوں میں پیار پختہ پائیدار ہو

پھر مجال کس کی کہ توڑ سکے؟
جب رشتوں کی مضبوط دیوار ہو۔

خدا عشق والوں کو صبر عطا کرے۔
کوئی عاشق عشق سے نہ بیزار ہو۔

وہ جو پیار کا نام بد نام کرے۔
اس پر خدا کا قہر بے شمار ہو۔

کوئی اور بہانہ یار بچھڑنے کیلیئے۔
صاف کہہ دو گر ہم سے بیزار ہو۔

دل کو منظور ھے سولی عشق کی۔
بس اک جھلک میسر ترا دیدار ہو۔

دل دیتے ہو مگر شرطوں پر اسد!۔
پیار کے معاملے میں بڑے ہشیار ہو
 

Rate it:
Views: 800
28 Jul, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets