Add Poetry

رخ ہواؤں کا بدلتا ہی گیا

Poet: Fakhra Batoo By: Shazia Hafeez, Attock

رخ ہواؤں کا بدلتا ہی گیا
پیار جب دل میں اترتا ہی گیا

جب صبا نے کیا اظہار وفا
پھول چپ چاپ بکھرتا ہی گیا

آگ بجھنے لگی جب سینے کی
تو دھواں آنکھ میں بھرتا ہی گیا

آپ نے صرف مسیحائی کی
درد اک یوں حد سے گزرتا ہی گیا

جس نے بھی مانگا محبت کا صلہ
دل کو ہاتھوں سے وہ ملتا ہی گیا

کوئی طوفان تو آیا ہی نہیں
شہر جاں پھر بھی اجڑتا ہی گیا

جس نے بھی عشق کی راہوں کو چنا
دشت آباد وہ کرتا ہی گیا

Rate it:
Views: 558
01 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets