میں اپنے کمرے میں جب تنہا ہوتا ہوں
مجھے تم کیوں اتنا پیار کرتے ہو
آخر میرے کون ہو تم کیا رشتہ ہے
میرے ذہن پہ چھائے رہتے ہو
میرے ہر پل میں سمائے رہتے ہو
کتنی ملتی ہیں ہماری سوچیں
یہ کیسے ممکن ہے کہ دو اجنبی
ابھی تک ملے بھی نہیں مگر ایک
دوسرے کی پسند نا پسند جانتے ہیں
سوچتا ہوں تمہارا مجھ سے کیا تعلق ہے
کیوں تمہاری ہر بات مجھے پیاری لگتی ہے
تیری رفاقت میں میرا جو بھی وقت گزرتا ہے
وہ گھڑیاں میری زندگی کے وہ حسیں لمحے ہیں
جو میرے لیے یادگار کی حیثیت رکھتے ہیں
میں جتنا تجھے بھولنا چاہتا ہوں
اتنا ہی تیرے پیار میں ڈوبتا جاتا ہوں
اگر کسی کو چاہنا جرم ہے تو میں مجرم ہوں
چاہے پیار کر یا مجھے بھلا دے
یا میرے گناہ کی کڑی سزا دے