رفتہ رفتہ جان سی جانے لگی
رفتہ رفتہ بیخودی چھانے لگی
جاتے جاتے یاد بھی تیری طرح
رفتہ رفتہ، ہو بہو جانے لگی
دیکھ لے اطوار تیری یاد بھی
رفتہ رفتہ تیرے اپنانے لگی
تھک گیا گویا وجود بے طرح
رفتہ رفتہ اونگھ سی آنے لگی
جاگتے رہنا کہا، اس نے مگر
نیند کو آنا تھا سو آنے لگی
رفتہ رفتہ جان سی جانے لگی
رفتہ رفتہ بیخودی چھانے لگی