روتے تھے جب یار محبت کرلی تھی
ہم نے بھی اک بار محبت کرلی تھی
ہم کو بھی سرکار گنہگاروں میں گنو
ہم نے بھی سرکار محبت کرلی تھی
اک مانجھی پر اپنا دل آیا تھا اور
اس نے دریا پار محبت کرلی تھی
چھوڑ گیا وہ بھی کہ جس کی خاطر ہم نے
چھوڑ کے سب گھر بار محبت کرلی تھی