روح میں احساس جلتا ہے
Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabadروح میں احساس جلتا ہے
آنکھوں میں خواب جلتا ہے
اتنا دھک رھا ہے ساغر
پیوٴں تو دھن جلتا ہے
دور تک پھیلا ہے صحرا
وہ دور سیراب جلتا ہے
اداسی یوں لپٹی رہتی ہے
جیسے بخار میں بیمار جلتا ہے
یہ دل یہ عشق یہ فراق
شب_ تنہائی کا خمار جلتا ہے
شمع کی بے خواب آنکھوں میں
کسی کا انتظار جلتا ہے
حجاب ڈالیےپر ذرا خیال رہے
گرمیٴ حسن سے نقاب جلتا ہے
More Love / Romantic Poetry






