رونے والوں کو ہنساؤ توبات بنے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMغم کےماروں کاغم بھٹاؤ تو بات بنے
رونےوالوں کو ہنساؤ تو بات بنے
اکیلےجینےمیں کیا مزہ ہےجاناں
ہماری زندگی میں آؤ توبات بنے
چند دن کی رفاقت ہمیں گوارانہیں
زندگی بھرساتھ نبھاؤتو بات بنے
تیری آنکھوں کہ جام روزپیتےہیں
آج اپنےہونٹوں سےپلاؤ توبات بنے
ہماری زیست میں بڑااندھیرا ہے
نقاب اپنے رخ سےہٹاؤ توبات بنے
آگ پانی میں لگانےسےکیاحاصل
اصغرکے دل کو جلاؤ توبات بنے
More Love / Romantic Poetry






