میرے ضبط کو آزمانے سے پہلے
ذرا سوچ لو
روٹھ جانے سے پہلے
جُدائی کے لمحات خاصے کٹھن ہیں
محبت کے وعدے نبھاتے ہیں دونوں
عہدِ وفا بھول جانا غلط ہے
سوچو ذرا
ہم جدا ہوگئے تو
لوگوں کے طعنوں کا مرکز بنیں گے
اگرچہ ابھی تم حسیں ہو جواں ہو
مگر عُمر کا جب اندھیرا بڑھے گا
دیے کی ضرورت کا احساس ہو گا
فقظ
اُس گھڑی یاد آؤں گا تُجھ کو اور
آنکھوں سے بِن چاہے بہنے لگوں گا
ٹپک کر گِروں گا ہتھیلی پہ تیری
کہوں گا تجھے مُسکرانے سے پہلے
ذرا سوچ لو
روٹھ جانے سے پہلے