Add Poetry

روٹھنا منانا

Poet: اسد جھنڈیر۔۔۔ By: ASAD jhandeer, MPK

 روٹھنا منانا کس بات کا ھے؟
پیار میں اترانا کس بات کا ھے؟

ہو کر رھے گا کچھ نہ کچھ۔
پھر گھبرانا کس بات کا ھے

آئینے میں وہی اپنا منہ ھے
خود سے شرمانہ کس بات کا ھے؟

مطلبی ہیں مطلبی سارے رشتے
ساتھ نبھانا کس بات کا ھے؟

کانٹوں کی سیج ھے یہ عشق
دامن بچانا کس بات کا ھے؟

بس بہت ہوا یار مر مٹنا
جان گنوانا کس بات کا ھے؟

وفا کی قیمت جب باندھ چکے ہو
پھر احسان جتانا کس بات کا ھے؟

جب ایک آنکھ نہیں بھاتے تم کو
پھر سامنے آنا کس بات کا ھے

لے اٹھے جاتے ہیں محفل سے تیری
اب بھائو کھانا کس بات کا ھے

کہتے ہو خود سے دفع ہو جائو
پھر سے بلانا کس بات کا ھے؟

پیار کا خد سر الزام لگا کر
پھر شرمندہ کرانا کس بات کا ھے؟

اسد کے نام سے جب چڑ کھاتے ہو
پھر لب پر لانا کس بات کا ھے؟

Rate it:
Views: 225
11 Feb, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets