مان لو کہ
میرا تمہارا رِشتہ
ضرورت کا رِشتہ ہے
ہر اِنسان کی ضرورت کا رِشتہ
کہ ہر کوئی
اَپنا دُکھ ، سُکھ
کسی ایسے ساتھی سے
بانٹنا چاہتا ہے
جو اُس کا احساس کر سکے
اور دُکھ، درد بانٹ سکے
تیرا، میرا
یہ ہی رِشتہ ہے
اعتماد کا رِشتہ
ہاں
ضرورت کارِ شتہ