رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارہ
Poet: Shahid Hasrat By: Shahid Hasrat, Multanرہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارہ
کبھی ڈگمگائی کشتی کبھی کھو گیا کنارہ
کوئی دل کے کھیل دیکھے کہ محبتوں کی بازی
وہ قدم قدم پے جیتے ، میں قدم قدم پے ہارا
یہ ہماری بد نصیبی ، جو نہیں تو اور کیا ہے
کہ اسی کے ہو گئے ہم، جو نہ ہو سکا ہمارا
پڑے جب غموں سے پالے رہے مٹ کے مٹنے والے
جسے موت نے نہ پوچھا ، اسے زندگی نے مارا
More Love / Romantic Poetry






