رہوں اس میں ہر دم نہ ہو آنا جانا

Poet: وقیر احمد By: ساجد ہمید, Quetta

رہوں اس میں ہر دم نہ ہو آنا جانا
تیری زلفیں ہو گر مرا آشیانا

محبت کا ایسا لکھیں ہم فسانہ
جسے یاد رکھے یہ سارا زمانا

چرا لے گیا میری نیندیں بھی آخر
مجھے دیکھ کر وہ ترا مسکرانا

مرے شعر مجھ کو ہیں جاں سے عزیز
جسے بھی سنانا ادب سے سنانا

اے توقیرؔ بچپن میں کرتے تھے کیا کیا
چلو یاد کر لیں وہ گزرا زمانا

Rate it:
Views: 800
03 Mar, 2022