رہے دل میں داستاں میری

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg PA USA

رہے دل میں داستاں میری
نہ سمجھے کوئی یہاں زباں میری

رنگ برنگی اس جہاں میں
کسں کس پے کروں جاں میری

جب جھکوں گا پھر دیکھنا سیاقی
نہیں جائے گی عبادت رائیگاں میری

خبر نہیں کیا وہ سوچتا ہوگا
سوچتا ہوں بتا دوں پر سنے گا کب کہاں میری

ستاروں سو جاؤ نہ جاگو ساتھ ساتھ میرے
گزر جائے گی یہ شب بھی پریشاں میری

جلایا چراغ چہرہ نظر آیا اس کا
قسم سے قلزم آپڑی ہے جان میں جاں میری

Rate it:
Views: 383
11 Jul, 2010