زخم دل
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreبچھڑے ہوئے کو دیکھا ہے
زخم دل جاگ اٹھا ہے
ماضی کو پھر تیاگ کر
نئے جذبوں کا سوچا ہے
دل کے اندھیرے رستے پر
آس کا دیا جلتا ہے
اسے دیکھ کر شکایتوں کا
دل دفتر کھول بیٹھا ہے
سیاہیو! اپنا رستہ لو
چاند میرے آنگن اترا ہے
یہ فرق اہل دل جانیں
درد کیوں اب میٹھا ہے
نیند سے اب جاگا ناصر
خواب جو دیکھا‘ سچا ہے
More Love / Romantic Poetry






