زخم ہے کتنا گہرا
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiزخم ہے کتنا گہرا نہیں جانتے
 درد ہے پر سسکنا نہیں جانتے
 
 پیار الفت بڑھے گی نہ ہوگی یہ کم 
 عشق کا ہم کنارہ نہیں جانتے
 
 کرتے پیچھا نہیں ہم کسی کا کبھی
 ایسے ویسے بھٹکنا نہیں جانتے
 
 کوئی تو روٹھنے کا بتاؤ سبب
 آؤ گے خود منانا نہیں جانتے
 
 جو خطرناک دشوار ہو راستہ 
 ایسا شہزاد رستہ نہیں جانتے
More Love / Romantic Poetry






