Add Poetry

زمانہ

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Karachi

بدل گیا زمانہ
ہر روز ہی ایک نیا تماشہ
کہیں میلے لگتے ہیں لوگ گلے ملتے ہیں
کوئی تنہا سا اکیلا ہے کھڑا
کہیں شراب شباب و رنگ و بوکا ہے سماں
کہیں آہو فغاں سے تھر تھرا رہا ہے جہاں
دل بھی بکتے ہیں ہمدم بھی بکاؤ مال ہے یہاں
دنیا ہے عجب بھانت بھانت بولیاں ہیں یہاں
منافقت پر شرافت کی چربی چڑھائے
تو یہاں بیٹھا ہے وہ وہاں ہے بیٹھا اور میں یہاں
کچھ تو کہئے فرح بی بی چپ سادھ لی ہے ایسے کیوں
کیا ضمیر کی عدالت نے آپ کو ہی ملزم ٹہرا دیا ہے یہاں

Rate it:
Views: 502
02 Jan, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets