زمانہ بھر میرا دشمن ھے

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas

 اپنے آنچل میں کہیں چھپا لو مجھ کو
زمانہ بھر میرا دشمن ھے بچالو مجھکو

سب نے توڑا ھے رشتہ الفت مجھ سے
ھے امید کوئی تجھسے یار نبھا لو مجھکو

ایک آوارا مسافر ہوں بے سر و سامان
زمانے بھر سے دھکارا ہوں سنبھالو مجھکو

کہیں ایسا نہ ہو کہ تم بھی پھیر لو نظریں
اور جہان بھر کی نظرون میں گرا لو مجھکو

دل یہ توڑا ھے کسی نے کھلونا جان کر اپنا
بکھرا ہوں ٹکڑون کی صورت اٹھا لو مجھکو

ایک انمول خزانہ ہوں یار اسد الفت کا
کہیں ایسا نہ ہو دیکھ یار گنوا لو مجھ کو

Rate it:
Views: 202
26 Jan, 2023