زمانہ نہیں ہوتا
Poet: Imran Niazi By: Imran Niazi, Bhakkarعمران جہاں تو ہو زمانہ نہیں ہوتا
ہر بات پہ جانا یہ بہانہ نہیں ہوتا
اے میرے غلط فہم زرا سوچ اکیلے میں
ہر بات کا حل چھوڑ کہ جانا نہیں ہوتا
اُس شخص کی آنکھوں میں عجب کیف بھرا ہے
جب سامنے ہوتی ہیں زمانہ نہیں ہوتا
آئے کوئی آکر اُسے اَتنا تو بتائے
ہر بات کو ہنس ہنس کہ اُڑانا نہیں ہوتا
ہے گیت اگر زیست، تو پھر دُھن ہے محبت
اور دُھن کے بنا گانا کوئی گانا نہیں ہوتا
More Love / Romantic Poetry






