زمانے میں محبّت کی ایک داستان لکھنی ہے
بڑی آباد بستی ہے جو ویران لکھنی ہے
جو ڈوبے ہیں صحراؤں میں۔ جو بھیگے ہیں ہواؤں میں
انہی مشہور لوگوں کی کہانی بےنام لکھنی ہے
خاموشی سے سبھی سہنا۔ زباں سے کچھ بھی نہ کہنا
ایسی نظروں کی زبان بے لگام لکھنی ہے
لکھنا ہے کے کچھ بھی ہو نہیں سکتا زمانے میں
جو ہوتی ہے محبّت بھی سبھی بدنام لکھنی ہے
سبھی مصرے ۔ سبھی فقرے ۔ سبھی باتیں تیری حافظ
جو لکھنی ہے کہانی بھی بس تیرے نام لکھنی ہے