زمانے کے ستائے ہوئے ہیں بابا
عشق کی چوٹ کھائے ہوئےہیں بابا
کسی اجنبی کی چاہت میں کھو کر
ہم نے اپنے بھلائے ہوئے ہیں بابا
یہاں بغض وحسد کے سوا کچھ نہیں
ہم کیسی دنیا میں آئے ہوئے ہیں بابا
کسی کو ہماری محبت کی خبر نا ہو جائے
اس کا پیار زمانے سے چھپائے ہوئے ہیں بابا
مجھے ان کے سوا کچھ نظر نہیں آتا
میری آنکھوں میں وہ سمائے ہوئے ہیں بابا