زند گانی میں زندگی بانٹی
درد والوں نے ہر خوشی بانٹی
اپنے شعروں سے لے کے نظموں تک
ساری دنیا میں شاعری بانٹی
میں نے روتوں کی تیرکی میں سدا
تیری یادوں کی روشنی بانٹی
اپنے ہونٹوں سے چھین کر اکثر
تیری آنکھوں میں ہے ہنسی بانٹی
میں نے شبنم سے دوستی کر کے
سارے پھولوں میں تازگی بانٹی
میرا ایمان ہے یہی وشمہ
کیسے کہہ دوں میں عاشقی بانٹی