زند گانی میں زندگی تم سے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

زند گانی میں زندگی تم سے
درد والوں کی ہر خوشی تم سے

اپنے شعروں سے لے کے نظموں تک
ساری دنیا میں شاعری تم سے

میں نے روتوں کی تیرکی میں سدا
تیری یادوں کی روشنی تم سے

اپنے ہونٹوں سے چھین کر اکثر
تیری آنکھوں میں ہے ہنسی تم سے

میں نے شبنم سے دوستی کر کے
سارے پھولوں میں تازگی تم سے

میرا ایمان ہے یہی وشمہ
کیسے کہہ دوں میں عاشقی تم سے

Rate it:
Views: 454
27 Oct, 2018