Add Poetry

زندگانی سے مُکر جانے کو دل چاہتا ہے

Poet: محکم عابدی By: محکم عابدی , Bangalore

زندگانی سے مُکر جانے کو دل چاہتا ہے
بن کے اب خاک، بِکھر جانے کو دل چاہتا ہے

ہم جُدائی میں تری، کیسے جئیں گے جاناں
زخم ایسا ہے کہ مر جانے کو دل چاہتا ہے

میری آشفتہ سری کا بھی عجب ہے عالم
جو نہیں کرتے، وہ کر جانے کو دل چاہتا ہے

تھک گیا ہُوں میں خیالوں کا سفر کرتے ہُوئے
تیری یادوں میں ٹھہر جانے کو دل چاہتا ہے

بے خودی ایسی کہ خود پر بھی نہیں ہے قابو
حد ہے، حد سے بھی گُزر جانے کو دل چاہتا ہے

کِتنی دلکش ہیں یہ بھیگی ہوئیں آنکھیں تیری
بہتے دریا میں اُتر جانے کو دل چاہتا ہے

جانے یہ کونسی وادی ہے، زمیں پر جس کی
اپنے ہی خوں میں سنور جانے کو دل چاہتا ہے

آرزو اب ترے محکمؔ کو نہیں جینے کی
تیری آغوش میں مر جانے کو دل چاہتا ہے
 

Rate it:
Views: 8
12 Aug, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets