زندگی ایک امتحان سہی
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKزندگی ایک امتحان سہی
آگ برساتا آسمان سہی
ہارنے سے مجھے بھی نفرت ہے
میں تری جیت کا نشان سہی
سر چھپانے کو چاہیۓ کچھ تو
گر نہیں گھر تو اک مکان سہی
وار د شمن کا چل ہی جاتا ہے
دوست کتنا بھی مہربان سہی
جھوٹی باتوں میں کون آۓ گا
لاکھ دلکش ترا بیان سہی
پہنچنا ہے ضرور منزل تک
پاؤں میرے لہو لہان سہی
تو نہ ہو پاۓ گا جدا مجھ سے
کوئی دونوں کے درمیان سہی
تجھ پہ کیسے میں اعتبار کروں ؟
تو مری جان ، میری جان سہی
راستہ پر خطر تو ہے عذرا
عزم گرچہ ترا جوان سہی
More General Poetry
ماں کی ممتا کا جو دنیا میں ہے کردار میاں ماں کی ممتا کا جو دنیا میں ہے کردار میاں
وہ بہن بھی تو زمانے میں ہے اب نبھاتی ہیں
ماں کی الفت کا کوئی بھی نہیں ہے اب بدل
پر بہن بھی تو محبت میں ہے ایثار نبھاتی ہیں
گھر کے آنگن میں جو پھیلے ہیں یہ الفت کے ضیا
یہ بہن ہی تو ہیں جو گھر میں یہ انوار نبھاتی ہیں
ماں کے جانے کے بعد گھر جو ہے اک اجڑا سا نگر
وہ بہن ہی تو ہیں جو گھر کو ہے گلزار نبھاتی ہیں
دکھ میں بھائی کے جو ہوتی ہیں ہمیشہ ہی شریک
وہ بہن ہی تو ہیں جو الفت میں ہے غمخوار نبھاتی ہیں
ماں کی صورت ہی نظر آتی ہے بہنوں میں ہمیں
جب وہ الفت سے ہمیں پیار سے سرشار نبھاتی ہیں
مظہرؔ ان بہنوں کی عظمت کا قصیدہ کیا لکھیں
یہ تو دنیا میں محبت کا ہی وقار نبھاتی ہیں

MAZHAR IQBAL GONDAL
جہا ں میں قد ر دے اردو زبا ں کو تو جہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو
زماں میں قدر دے اردو زباں کو تو
زباں سیکھے تو انگریزی بھولے ا پنی
عیاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
تو سیکھ دوسری ضرورت تک ہو ایسے کہ
مہاں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
زباں غیر کی ہے کیوں اہمیت بتا مجھ کو
سماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
سنہرے لفظ اس کے خوب بناوٹ بھی
زماں میں قدر دے اُردو زباں کو تو
بھولے کیوں خاکؔ طیبؔ ہم زباں ا پنی
جہاں میں قدر دے اُردو ز باں کو تو
MUHAMMAD TAYYAB AWAIS KHAKH