آزادی سے جینے دے
زندگی تھوڑی رہ گئی ہے
میں جاگوں یا سوؤں
کوئی کچھ نہ کہے
میں ہنسوں یا روؤں
کوئی کچھ نہ کہے
کسے ہم سے زیادہ
آخر پرواہ ہماری ہے
واللہ ہماری جان ہمیں
بہت پیاری ہے
ہمارے لئے کیا اچھا
اور کیا برا ہے
ہمیں بھی خبر ہے
ہمیں بھی پتا ہے
پھر کس لئے ہماری زیست پہ
کسی کی اجارہ داری ہے
مجھ پہ حکم لگانے والے
بس کر دے اے چاہنے والے
آزادی سے جینے دے
زندگی تھوڑی رہ گئی ہے