Add Poetry

زندگی میں میری کوئی درد کا درماں نہیں ہے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

زندگی میں میری کوئی درد کا درماں نہیں ہے
بھری دنیا میں جینے کا کوئی ساماں نہیں ہے

اِس اُداسی نے ہی اب تلک سنبھال رکھا ہے
دشمن میری بہاریں ہے کوئی خزاں نہیں ہے

دل کی نگری میں عجب لوٹ مچا رکھی ہے
سب نے یہ سوچکر کہ اِسکا نگہباں نہیں ہے

میری اشکوں کا سبب چاہیے تو سن لیجیے
معاملے یہ وصل کے ہیں غم ِ ہجراں نہیں ہے

میں کیسے دے دوں رضا رخصت اُس کو
وہ تو دل کا مکیں ہے، کوئی مہماں نہیں ہے

Rate it:
Views: 404
25 Oct, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets