زندگی میں کبھی نہ تکبر کرنا مومنو
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamزندگی میں کبھی نہ تکبر کرنا مومنو
ہر مصیبت میں تم صبر کرنا مومنو
روز محشر یہی عمل کام آئے گا
ہر پل اپنے اللہ کاذکر کرنا مومنو
سبھی نعمتیں خدا کی عطاہیں
کسی بات کا نہ فخر کرنا مومنو
جتنا ملے اسی پہ تم قناعت کرنا
کسی کہ حق پہ نہ نظرکرنامومنو
نیک کاموں میں اپنا حصہ ڈالتےرہنا
کوئی برا کام نہ مگر کرنا مومنو
More Love / Romantic Poetry






