زندگی کا مجھے سلام آیا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ROMANIAزندگی کا مجھے سلام آیا
جب بھی یہ دل کسی کے کام آیی
بیتے لمحات کو صدائیں دی
جب بھی تیرا کوئی پیام آیا
میں کسی طور بے قرار نہ تھی
ہاں مگر جب تمہارا نام آیا
شعر بے ساختہ اترنے لگے
پھر سے مشکل کوئی مقام آیا
More Love / Romantic Poetry






