زندگی! کہ مجھے یہی چھوڑ دے تُو
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwalaمحبت میں بچھڑنے کا مقام آگیا
سسکتے لبوں پہ ترا نام آگیا
زندگی! کہ مجھے یہی چھوڑ دے تُو
خدا حافظ کہ میرا مقام آگیا
چھُوتا ہاتھ جو ترا میرے ہاتھوں سے
میرے ہاتھوں میں پیمانہء جام آگیا
معاف کرنا کہ الٰہی مجھے جانا ہوگا
مجھے میرے یار کا پیغام آگیا
تجھ سے جدا ہو کے جینا جو چاہا
فریبی کا مجھ پہ الزام آگیا
More Love / Romantic Poetry






