زندگی کی دعاکیا کریں

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

اب اُمید شفا کیا کریں
ہے مرض لادوا کیا کریں

اہلِ دنیا تو ہیں بے وفا
بے وفا سے وفا کیا کریں

جیتے جی تو نہ مل پائے گا
زندگی کی دعاکیا کریں

زندگی ہے بہت مختصر
اتنی مدت میں کیاکیا کریں

اک ہجومِ تمنا ہے دل
ایسے دل کا بھلا کیا کریں

کیسے زخمِ جدائی سہیں
تو ہی فیصلؔ بتاکیا کریں

Rate it:
Views: 681
11 Jan, 2018