زندگی یوں گزار دی ہم نے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

جیسے کوئی بھی دل کے پاس نہ ہو
اور جینے کی کوئی آس نہ ہو
دل یونہی بے سبب اداس نہ ہو
زندگی یوں گزار دی ہم نے
ہر گلی ہر نگر میں جائیں ہم
کس پہ یہ نقدِ جاں لٹائیں ہم
پر کسی کو نہ ڈھونڈ پائیں ہم
زندگی یوں گزار دی ہم نے
کیا نصیبہ بھی بہتریں نکلا
دل کے اپنے کوئی قریں نکلا
خوبرو دل ربا حسیں نکلا
زندگی یوں گزار دی ہم نے
اب نہ قسمت میں اپنی ماتیں ہیں
دن سنہری چمکتی راتیں ہیں
اب اُسی دلنشیں کی باتیں ہیں
زندگی یوں گزار دی ہم نے

Rate it:
Views: 544
03 Jan, 2018
More Love / Romantic Poetry