زندہ لاش
Poet: ZAB By: Zulfiqar Ali Bukhari, Rawalpindiپارک میں وہ
دوڑتی ہوئی
قریب پہنچ کر بولی
مجھے تم سے محبت ہے
وہ مسکراتا ہوا
اآگے بڑھ گیا
تھوڑا وقت گذرا
محبت اندر ہی اندر
جڑ پکڑتی گئی
پگلی اسے دل لگی سمجھتی رہی
اب جب وہ اُس سے
دور ہے
پل پل جیتی اور مرتی ہے
اس کے اپنے
سب جان کر بھی
ایک نہیں ہونے دیتے
وہ زندہ لاش سی
بن کر اب سوچتی ہے
دھرتی پہ بوجھ ہے
کیوں زندگی اب
طویل سی ہے
More Love / Romantic Poetry






