Add Poetry

زیرِلب مسکرائے وہ دل دکھانے کے بعد

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, islamabad

زیرِ لب مسکرائے وہ دل دکھانے کے بعد
اب محو ِتماشہ ہیں مجھے رُلانےکے بعد

اداسیاں بھی مجھے تنہا نہیں دیکھ سکتیں
میرے قریب رہتی ہیں تیرے جانے کے بعد

آنسوؤں سے بجھانےآئے ہیں شعلہ و شرر
میرے نشیمن پہ بجلیاں گرانے کے بعد

ساقی نے جام دے کر از راہ ِ مزاح پوچھا
اب کہاں جاؤ گے اس مے خانے کے بعد

یہ کس روش پہ چل نکلا ہے مہرباں میرا
خود ہی روٹھ گیا مجھے منانے کے بعد

دل کو یہ خلش مضطرب کئے رکھتی ہے
گنوا دیا میں نے اُسے مگر پانے کے بعد

ریت کے زرّوں میں دھونڈتا پھرتا ہوں
تیرے قدموں کے نشاں مٹانے کے بعد

عالم ِوصل میں فرقتوں کا حساب مانگا تو
سنجیدہ سے ہو گئے وہ بڑبڑانے کے بعد

پنچھی نے وقتِ رہائی پروں کو لہرایا تو
بے بسی سے گر پڑا پھڑپھڑانے کے بعد

سنا ہے وہ بھی پریشاں سا رہتا ہے آجکل
مجھ سے یوں دوریاں بڑھانے کے بعد

وہ میرا ہو سکا ، نہ میں اپنا ہی رہا
یوں پائی سزا میں نے دل لگانے کے بعد

بات تو جب تھی وہ میری بھی سن لیتا
پھر نا جاسکتا فقط اپنی سُنانے کے بعد

متائے جاں بھی رضا نظر ِجاناں کر دوں
اُسکو سکوں ملتا ہے اگر ستانے کے بعد

Rate it:
Views: 526
24 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets