دشوار ہیں رستے چل سکو تو ساتھ دو
عمر بھر کا ساتھ نبھا سکو تو ساتھ دو
اندھیری راہوں میں انجانی منزلیں ہونگی
ٹھوکروں کا حوصلہ رکھتے ہو تو ساتھ دو
یہ دل چیز ہے کیا، جان بھی تمہاری ہے
جان بن کے دل میں سما سکو تو ساتھ دو
زندگی میں خوشی اور غمی کے لمحوں میں
جاوید کا ساتھ اگر تم دے سکو تو ساتھ دو