ساتھ چلنا تو یار مشکل ہے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

ساتھ چلنا تو یار مشکل ہے
کرنا اب تو پیار مشکل ہے

سفر طے کرنا ہے ابھی باقی
رکنا تواب کی بار مشکل ہے

تم کرو اب تو بات میسج پر
آنا سر حد کے پار مشکل ہے

اب کسی سے کروں گا عشق نہیں
اب تو غم سہنا ہجر مشکل ہے

مشورہ ساتھ چلنے کا مت دو
بچھڑ کے انتظار مشکل ہے

باقی سب کچھ تو ٹھیک ہے جاناں
ہونا غم سے دو چار مشکل ہے

اپنی شہزاد ضد یہ چھوڑ دوتم
جیت جائوں گا ہار مشکل ہے

Rate it:
Views: 580
20 Dec, 2020