ساجن کی آنکھیں

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

بہت حزن و ملال سے معمور آنکھیں
وہ مدھ بھری نشے میں چور آنکھیں

کاہے ان سے اداسی چھلکتے دیکھی
کیوں رم جھم گھٹا برستے دیکھی

بہت جن کی چاہت دل میں چھپائے
چاہت پہ ناز ہم کرتے آئے

دو چاہت سے بھرپور آنکھیں
میرے ساجن کی بے نور آنکھیں

Rate it:
Views: 544
20 Mar, 2009