Add Poetry

ساری دُنیا بھلائے بیٹھے ہیں

Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوال

ساری دُنیا بھلائے بیٹھے ہیں
لَو تمہی سے لگائے بیٹھے ہیں

غم کا شعلہ تو دو جلانے کو
آتشِ دِل بُجھائے بیٹھے ہیں

بھول کر لو کبھی تو آنے کی
آس کب سے لگائے بیٹھے ہیں

آپ کی خامشی سے لگتا ہے
کچھ تو ہے جو چھپائے بیٹھے ہیں

بحث مت کیجیو جنابِ شیخ
ہم خدا تک بھلائے بیٹھے ہیں

ہو کہ دیوانے تیری چوکھٹ پر
بڑی مدت سے آئے بیٹھے ہیں

مرد ہیں بددلی کے میداں کے
دولتِ دِل لٹائے بیٹھے ہیں

جیسے ہم جاں سے جانے والے ہیں
ایسا کچھ مُنہ بنائے بیٹھے ہیں

اب تو ہر کوئی بھا رہا ہے ہمیں
کچھ عجب دِن سے آئے بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 719
09 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets