Add Poetry

ساری طاقت وفا کے جال کی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

ساری طاقت وفا کے جال کی ہے
اس نے میری یوں دیکھ بھال کی ہے

بیٹھی رہتی ہے جو گلابوں پر
ایک تتلی ترے خیال کی ہے

لے کے آئی ہے سیپ یادوں کے
موج دریا بڑے کمال کی ہے

وہ خبر ہے ترے زمانے کی
یہ خبر تو مرے زوال کی ہے

جس میں شامل ہے تیری انگڑائی
وہ محبت تو پچھلے سال کی ہے

بے خیالی میں دھوکا کھا بیٹھی
ورنہ وشمہ بڑے کمال کی ہے

Rate it:
Views: 330
03 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets