Add Poetry

سانسیں ہیں بہکی بہکی آنکھوں میں مستیاں(گیت)

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

زلفیں ہیں بکھری بکھری اور لب پہ شوخیاں
سانسیں ہیں بہکی بہکی ، آنکھوں میں مستیاں

مانا کہ اور بھی ہیں جہاں میں بہت حسیں
تم سا مگر نہیں ہے کوئی بھی مہہ جبیں
شام و سحر قریب تمھیں دیکھتا رہوں
اک پل کی تم سے دوری گوارا مجھے نہیں

مجھ پر گرا رہے ہو اداؤں کی بجلیاں
سانسیں ہیں بہکی بہکی،آنکھوں میں مستیاں

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چلیں کہہ رہا ہے دل
بانہوں میں لے کے پیار کریں چاہتا ہے دل
تم سے بہل گیا ہوں نہ اب ساتھ چھوڑنا
تنہا ہوں عمر بھر کو تمھیں مانگتا ہے دل

اڑتی ہیں تیرے پیار کی اس دل میں تتلیاں
سانسیں ہیں بہکی بہکی، آنکھوں میں مستیاں

زلفیں ہیں بکھری بکھری اور لب پہ شوخیاں
سانسیں ہیں بہکی بہکی ، آنکھوں میں مستیاں

Rate it:
Views: 757
29 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets