ساون میں تنہا

Poet: Anonymous By: Haroon Afzal, Gujrat

جب ساون میں تنہا بھیگو گے
جب ساحل سے ٹکراتی لہروں میں
تم تنہا ہی کھو جاؤ گے
جب رات کے تنہا دامن میں
تم چاند کو آدھا پاؤ گے
جب خود سے باتیں کرتے کرتے
تم دور کہیں کھو جائو گے
جب دل کی بات چھپانے کو
تم ہم سے نظر چراؤ گے
ہم تم سے محبت کرتے ہیں
ہر بار یہ کہنا چاہو گے
ان سب لمحوں میں جان لینا
تم “تم“ سے “ہم“ بن جاؤ گے

Rate it:
Views: 526
03 Mar, 2009