سبھی لوگ مل کر تو خوب سرائی کرتے ہیں
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiسبھی لوگ مل کر تو خوب سرائی کرتے ہیں
بہت کم ہیں لوگ جو پارسائی کرتے ہیں
واقفکاری تو اپنے آپ سے بھی نہ پاسکے
جہاں بیٹھے وہاں زمانے کی شناسائی کرتے ہیں
کبھی اس ناخوشی کا بھی خلاصہ کرلو کہ
بدستوُر کہاں کہاں بے اعتنائی کرتے ہیں
ہمیں تو اپنے حال کی تفسیری سوجھی ہے
وہ اپنے رنجشوں کی کہاں رسائی کرتے ہیں
آؤ کہ اپنے کچھ خیال تول کر دیکھیں
کہ حسب معمول ہم کہاں کہاں آشنائی کرتے ہیں
اب یہ رونقیں شفا بخش نہیں رہی سنتوش
چلو سنسان گلیوں سے آج بدائی کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






