Add Poetry

سدا کے لیے میرے پاس چلے آؤ

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

سنو جاناں جب کبھی ہوا کےدوش پر تیری
کوئل سی آواز میری سماعتوں سے ٹکراتی ہے
وہ میرے کانوں میں رس گھولتی ہے پھر میں مدھوشی
کے عالم میں اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہوں
تیری مدبھری آواز جب میرے کمرے کی خاموش فضا
میں گونجتی ہے تو میرے دل کے تاروں کو چھو لیتی ہے
میں تیری مترنم آواز کی شیرنی سے دیوانہ ہو جاتا ہوں
اور پھر انہی پرانی یادوں میں کھو جاتا ہوں
جب ہر پل میرے لب پہ تیرا نام ہوتا تھا
میری شاعری کا ذکر صبح و شام ہوتا تھا
پھر تو لوگوں کی باتوں میں آنے لگی
مجھ سے دور جانے لگی
آج احساس ہوا کے تیرے بن میری زندگی ادھوری ہے
سانسوں کی طرح میرے لیے تیرا پیار بھی ضروری ہے
خدا کے لیے مجھے اب اور نا تڑپاؤ
سدا کے لیے میرے پاس چلے آؤ

Rate it:
Views: 611
30 Mar, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets