سر سے سرک رہا ہے دوپٹہ سنبھالئے
Poet: Fida Sherazi By: Fida Sherazi, islamabadسر سے سرک رہا ہے دوپٹہ سنبھالئے
جاناں ہمیں نہ اور مصیبت میں ڈالئے
روشن جبیں ہیں آپ کی مانند آفتاب
زلفوں کو مت بکھیریے دن کو نہ ڈھالئے
کچھ بھی طلب نہیں ہمیں بزم جہاں سے
اک جام اور دیجئے پھر جاں نکالئے
ملنا نہیں تو پہلے سا اک عہد ہی سہی
کچھ تو خیال کیجئے یوں تو نہ ٹالئے
رنگ قضا کو دیکھ کے تقدیر رو پڑی
قبر فدا پہ موت نے آنسو بہا لئے
More Love / Romantic Poetry






