اس میں میری نہیں ہے غلطی، میں بے قصور ہوں
تم سے پیار کرنے پر، مجبور ہوں
محبت نے دکھایا ، کیسا عجیب منظر
تم میرے پاس ہو، میں تم سے دور ہوں
محبت نے ہمارا، وہ حال کر دیا ہے
باتیں سبھی کی سننے پر، مجبور ہوں
کوئی کہتا ہے فتور ہے، میرے دماغ میں
کوئی کہتا ہے میں، سراپا فتور ہوں
تمھارے غم نے دی ہے، یہ خامشی مجھے
سب سمجھتے ہیں بہت ، مغرور ہوں