سربزم یوں نہ کسی کی رسوائی کرو

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

سر بزم یوں نہ کسی کی رسوائی کرو
بھلائی نہیں کرسکتےتو نہ برائی کرو

کسی ایک کونشانہ بنانابری بات ہے
ہو سکےتوسب کی حوصلہ افزائی کرو

تنقیدبرائے تنقید سے کچھ نہیں ملتا
زندگی چار دن کی ہےنیک کمائی کرو

اس محفل میں جتنےبھی سخنور ہیں
تعصب کو چھوڑ کرسب کی پذیرائی کرو

دوسروں کہ اشاروں پرایسا نہ کام کرو
کسی بےقصور پہ فضول نہ چڑھائی کرو

Rate it:
Views: 347
01 Jan, 2014