سلاخیں توڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
Poet: UA By: UA, Lahoreسلاخیں توڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
قفس کو چھوڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
بڑا منہ زور قیدی ہے نہیں خاموش بہٹھے گا
ہوا کو موڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
نکل جائے گا پنجرہ توڑ کے تم دیکھ لینا ایک دن
فلک پہ دوڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
زمیں پر ہیں قدم لیکن نگاہیں آسماں پہ ہیں
ستارے توڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
پرندے کی طرح پر پھڑپھڑاتی روح عظمٰی
بدن کو چھوڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
سلاخیں توڑنے کی جستجو مین ہے مسلسل
قفس کو چھوڑنے کی جستجو میں ہے مسلسل
More General Poetry






