سمجھا صحیح تو ہے
Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quettaعکس خیال آنکھ میں ابھرا صحیح تو ہے
 آنسویا انکا چہرہ کچھ سمجھا صحیح تو ہے
 
 رونے نہیں دیتے مجھے مانا انکی غرض
 اس شخص نے لیکن مجھے روکا صحیح تو ہے
 
 ڈانٹا مجھے بے وجہ مگر پھر بھی خوش ہوں میں
 آکر میرے قریب وہ بہکا صحیح تو ہے
 
 ان کو میرا تڑپنا متاثر سا کرگیا
 رویا نہیں وہ خیر پر ہنسا صحیح تو ہے
 
 وہ ہجر کی راتوں میں رو رو کے جاگنا
 آنکھوں میں ان کا عکس سجایا صحیح تو ہے
 
 صادق میرا نصیب مجھے دربدر کرے
 وہ مجھ پہ مسکرائے تماشا صحیح تو ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 