سمندر کو گرانا چاہتا ہوں

Poet: Zahoor By: Faiz ul Raheem, Lahore

سمندر کو گرانا چاہتا ہوں
وہاں دریا بنانا چاہتا ہوں

نہیں طغیانی آئے گی یہاں پھر
مصیبت سے بچانا چاہتا ہوں

نہیں ہوتا بنا اس کے گزارہ
میں ساجن کو منانا چاہتا ہوں

پرانی شاعری اچھی نہیں ہے
نیا کچھ کرکے لانا چاہتا ہوں

تعلق عمر بھر قائم رہے گا
میں ملنے کا بہانہ چاہتا ہوں

محبت میں لطافت اب نہیں ہے
نیا کوئی زمانہ چاہتا ہوں

کروں گا اب میں اظہارِ محبت
مقدر آزمانہ چاہتا ہوں

Rate it:
Views: 479
31 May, 2021