سنا ہے محبتیں برسی ہے رات بھر
Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quettaسنا ہے محبتیں برسی ہے رات بھر
دید کو آنکھیں ترسی ہے رات بھر
سنا ہے جگنوؤں نے آنکھوں سے
کی ہیں جی بھر کے باتیں رات بھر
سنا ہے تنہائی نے تاروں کی محفل میں
کی ہیں ان پر عنایتیں رات بھر
سنا ہے چاند بھی تکتا رہا ہے پیار سے
مسکراتی رہی میری اُنکھیں رات بھر
سنا ہے رنگ بھی رقص کرتے ہیں جھوم کر
کرتے رہے ہیں شرارتیں رات بھر
سنا ہے رات بھی مسکراتی رہی دیر تک
کرتی رہی خود سے باتیں رات بھر
More Love / Romantic Poetry






